الراقہ کے محصور شہریوں کے لئے فوری مدد درکار ہے، اقوام متحدہ

دمشق ۔ 25 اگست (اے پی پی) شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مشیر جین انگلیڈ نے کہا ہے کہ داعش نے شامی شہر الراقہ میں تقریباً 20 ہزار شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے جن کی زندگیاں خطرے میں ہیں اور انہیں وہاں سے نکالنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مشیر …

دمشق ۔ 25 اگست (اے پی پی) شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مشیر جین انگلیڈ نے کہا ہے کہ داعش نے شامی شہر الراقہ میں تقریباً 20 ہزار شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے جن کی زندگیاں خطرے میں ہیں اور انہیں وہاں سے نکالنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مشیر جین انگلیڈ نے گزشتہ روز محصور شہریوں کے تحفظ کے اقدامات نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی جانب سے راقہ کو داعش سے چھڑانے کے لیے جاری مہم سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کرنے والوں پر زور دے رہا ہے کہ ان لوگوں تک امداد پہنچائی جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply