اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) سوشل موبلائزیشن کے ذریعے خواتین کی بااختیاری کے موضوع پر جمعہ کو بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر میں سٹیک ہولڈرز کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد مقامی سطح پر سوشل موبلائزیشن کا ایک پائیدار ڈھانچہ قائم کرتے ہوئے بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین کو بااختیار بنانا اور خواتین رہنماﺅں کے ذریعے بی آئی ایس پی اور اس …
بی آئی ایس پی خواتین کو سماجی، سیاسی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کے حوالے سے ایک خاموش انقلاب کا آغاز کرچکا ہے ، ماروی میمن
اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) سوشل موبلائزیشن کے ذریعے خواتین کی بااختیاری کے موضوع پر جمعہ کو بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر میں سٹیک ہولڈرز کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد مقامی سطح پر سوشل موبلائزیشن کا ایک پائیدار ڈھانچہ قائم کرتے ہوئے بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین کو بااختیار بنانا اور خواتین رہنماﺅں کے ذریعے بی آئی ایس پی اور اس کی مستحقین کے مابین رابطہ قائم کرنا تھا۔ اجلاس کی صدرارت وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کی جبکہ ڈپٹی کنڑی ڈائریکٹر ورلڈ فود پروگرام سٹیو گلوننگ، چیف آپریٹنگ آفیسر آر ایس پی این خلیل ٹیٹلے، الف اعلان سے علینہ خان اور این آر ایس پی، آر ایس پی این، یو این ویمن، پاپولیشن کونسل، عورت فاﺅنڈیشن، بیداری، ایم ایم پی، ایسڈ سرواﺅور فاﺅنڈیشن، پی او ڈی اے کے نمائدنگا ن او ر بی آئی ایس پی اہلکاروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ اپنے استقبالیہ کلمات میں ، وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ایم این اے ماروی میمن نے کہا کہ 5.4ملین غریب خواتین کی دیکھ بھال کرنے والے پروگرام ،بی آئی ایس پی کو ملک میں خواتین کی بااختیاری کے حوالے سے مرکزی حیثیت حاصل ہے۔









