اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک سے پولیو کے خاتمہ کیلئے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر سے اس بیماری کے مکمل خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ وہ جمعہ کو پولیو کے خاتمہ سے متعلق قومی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پولیو کے خاتمہ سے متعلق قومی ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک سے پولیو کے خاتمہ کیلئے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر سے اس بیماری کے مکمل خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ وہ جمعہ کو پولیو کے خاتمہ سے متعلق قومی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پولیو کا کوئی ایک بھی کیس سامنے آئے تو اسے سنجیدگی سے لیا جائے اور ملک بھر سے اس بیماری کے مکمل خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی اور اس کا تیزی سے پھیلاﺅ پولیوکے مکمل خاتمہ کی راہ میں حائل ایک بڑا چیلنج ہے تاہم ہم اس پر قابو پانے کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔ اجلاس میں پولیو کی روک تھام میں پیشرفت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے پولیو کے خاتمہ سے متعلق وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ 2014ءمیں پاکستان میں پولیو کے 206 کیسز رپورٹ ہوئے تاہم موجودہ حکومت کی مسلسل کوششوں اور عالمی شراکت داروں، صوبائی حکومتوں، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے پولیو کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے، 2017ءمیں اب تک پولیو کے صرف 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ مہم کے دوران 3 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے گئے جبکہ آزاد مانیٹرنگ بورڈ نے پاکستان کے پولیو کے خاتمہ کے پروگرام کو دنیا کی بہترین کوششوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔








