انڈونیشیا ، سماترا جزیرے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سےاموات کی تعداد بڑھ کر 846 ہوگئی، 547 افراد تاحال لاپتہ

جکارتہ۔5دسمبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے سماترا جزیرے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سےاموات کی تعداد بڑھ کر 846 ہوگئی ہے جبکہ 547 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ شنہوا کے مطابق انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 2700افراد زخمی ہوئے ہیں ۔انڈونیشیا کی نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی نے بتایاکہ یہ تباہی گزشتہ ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں کے باعث ہوئی ہے۔ مٹی …

جکارتہ۔5دسمبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے سماترا جزیرے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سےاموات کی تعداد بڑھ کر 846 ہوگئی ہے جبکہ 547 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ شنہوا کے مطابق انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 2700افراد زخمی ہوئے ہیں ۔انڈونیشیا کی نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی نے بتایاکہ یہ تباہی گزشتہ ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں کے باعث ہوئی ہے۔ مٹی کے تودے گرنے سے گھروں، سڑکوں اور اہم بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

مزید خبریں