سعودی عرب کی جیلوں میں موبائل ڈائیلاسز یونٹ کا آغاز

ریاض۔5دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے ادارہ صحت عامہ برائے جیل خانہ جات کے تعاون سےجیلوں میں موبائل ڈائیلاسز یونٹ کا آغاز کر دیا۔ اردو نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر مملکت کا شمار ان اولین ممالک میں ہوتا ہے جہاں جیلوں میں موبائل ڈائیلاسز کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ ڈائیلاسز سروس کی جیلوں میں فراہمی کا مقصد گردے کے …

ریاض۔5دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے ادارہ صحت عامہ برائے جیل خانہ جات کے تعاون سےجیلوں میں موبائل ڈائیلاسز یونٹ کا آغاز کر دیا۔ اردو نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر مملکت کا شمار ان اولین ممالک میں ہوتا ہے جہاں جیلوں میں موبائل ڈائیلاسز کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ ڈائیلاسز سروس کی جیلوں میں فراہمی کا مقصد گردے کے امراض میں مبتلا قیدیوں کو مناسب اور اعلی معیار کی طبی خدمت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہےتاکہ قیدیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے مراحل کو کم سے کم کیا جاسکے اور وہ بآسانی اپنے مقام پر درکار طبی سہولت حاصل کرسکیں۔

مزید خبریں