آسٹریلیا، طالبان حکومت کے چار اعلیٰ عہدےداروں پر مالی اور سفری پابندیاں عائد

کینبرا۔6دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا نے طالبان حکومت کے چار اعلیٰ عہدےداروں پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کر دیں۔اردو نیوز کے مطابق ہفتے کو عائد کی گئی ان پابندیوں کی وجہ افغانستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جاری سخت رویے کو قرار دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے بیان میں کہا کہ ان عہدے داروں کا تعلق افغانستان …

کینبرا۔6دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا نے طالبان حکومت کے چار اعلیٰ عہدےداروں پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کر دیں۔اردو نیوز کے مطابق ہفتے کو عائد کی گئی ان پابندیوں کی وجہ افغانستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جاری سخت رویے کو قرار دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے بیان میں کہا کہ ان عہدے داروں کا تعلق افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں پر ظلم اوراچھی حکمرانی یا قانون کی حکمرانی کو کمزور کرنے سے ہے۔ان پابندیوں کا ہدف طالبان کے تین وزرا اور چیف جسٹس ہیں۔

وزیر خارجہ پینی وونگ نے ان پر الزام عائد کیا کہ یہ چاروں عہدے دار لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم، روزگار، نقل و حرکت کی آزادی اور عوامی زندگی میں ان کی شرکت کی صلاحیت کو محدود کرنے کے ذمہ دار ہیں۔یہ اقدامات ایک نئے آسٹریلوی حکومتی فریم ورک کا حصہ ہیں جو اسے ان طالبان پر دباؤ بڑھانے کے لیے براہ راست مالی اور سفری پابندیاں عائد کرنے کے قابل بناتا ہے۔

مزید خبریں