کینیڈا نے شام کو ریاستی دہشت گردی کے معاون ممالک کی فہرست سے نکال دیا

اوٹاوا۔6دسمبر (اے پی پی):کینیڈا نے شام کو غیر ملکی ریاستی دہشت گردی کے معاون ممالک اور حیات تحریر الشام ( ایچ ٹی ایس) کا نام دہشت گرد اداروں کی فہرست سے خارج کر دیا ۔ شنہوا کے مطابق کینیڈین وزارتِ خارجہ (گلوبل افیئرز کینیڈا) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ ہفتوں میں برطانیہ، امریکا اور دیگر اتحادی ممالک کی پالیسیوں کے مطابق کیا گیا ۔ بیان …

اوٹاوا۔6دسمبر (اے پی پی):کینیڈا نے شام کو غیر ملکی ریاستی دہشت گردی کے معاون ممالک اور حیات تحریر الشام ( ایچ ٹی ایس) کا نام دہشت گرد اداروں کی فہرست سے خارج کر دیا ۔ شنہوا کے مطابق کینیڈین وزارتِ خارجہ (گلوبل افیئرز کینیڈا) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ ہفتوں میں برطانیہ، امریکا اور دیگر اتحادی ممالک کی پالیسیوں کے مطابق کیا گیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات انتہائی غور و فکر کے بعد کیے گئے ، کینیڈا کے لیے اپنے شہریوں کی حفاظت اور سلامتی بدستور اولین ترجیح رہے گی۔

وزارت کے مطابق یہ فیصلے شام کی عبوری حکومت کی جانب سے ملک میں استحکام، شمولیتی حکمرانی اور علاقائی سلامتی کے فروغ کے لیے کی گئی کوششوں کے بعد سامنے آئے ہیں، جس میں عالمی شراکت داروں کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی کے میدان میں تعاون بھی شامل ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا اس وقت 56 شامی اداروں اور 225 افراد پر پابندیاں برقرار رکھے ہوئے ہے جن میں سابق صدر بشار الاسد حکومت کے اعلیٰ عہدیدار، قریبی ساتھی اور خاندان کے افراد شامل ہیں۔

 

مزید خبریں