اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):مختلف محاذوں پر منہ کی کھانے کے بعد بھارت میں ایوی ایشن انڈسٹری بھی شدید بحران کا شکار ہوگئی،بھارتی ایئرلائن کی تاریخ کے سب سے بڑے آپریشنل بریک ڈاؤن سے نام نہاد شائننگ انڈیا کا پردہ چاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے عائد کی گئی فضائی حدود کی پابندیوں کے بعد بھارتی ائیر لائن کو شدید خسارے کا سامنا ہے،بھارتی ایوی ایشن میں نئے …
بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری مسلسل تنزلی کا شکار ، نا اہل مودی کو دنیا بھر میں رسوائی اور سبکی کا سامنا
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):مختلف محاذوں پر منہ کی کھانے کے بعد بھارت میں ایوی ایشن انڈسٹری بھی شدید بحران کا شکار ہوگئی،بھارتی ایئرلائن کی تاریخ کے سب سے بڑے آپریشنل بریک ڈاؤن سے نام نہاد شائننگ انڈیا کا پردہ چاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے عائد کی گئی فضائی حدود کی پابندیوں کے بعد بھارتی ائیر لائن کو شدید خسارے کا سامنا ہے،بھارتی ایوی ایشن میں نئے پائلٹ قوانین اور ناقص منصوبہ بندی بھی نا اہل مودی کے گلے پڑ گئی۔
عالمی نشریاتی ادارہ ٹی آر ٹی کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگو نے ملک بھر میں 500 پروازیں منسوخ کر دیں۔ٹی آر ٹی کے مطابق پائلٹ ڈیوٹی قوانین کے حوالہ سے بدانتظامی اور ناقص منصوبہ بندی نے ایئرلائن کو شدید بحران میں دھکیل دیا،چار روز سے جاری شدید بحران نے بھارت کی سب سے بڑی ایئرلائن کے پورے نیٹ ورک کو مفلوج کر دیا۔
ٹی آر ٹی کے مطابق ایئرپورٹ حکام کے مطابق، ممبئی میں 104، بنگلورو میں 102 اور حیدرآباد میں 92 پروازیں منسوخ کی گئیں،حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ایئرلائن کی وقت پر پرواز کی شرح صرف 8.5 فیصد رہ گئی۔بھارتی ائیر لائن انڈیگو اندرونِ ملک فضائی آپریشن میں 60 فیصد سے زائد حصص کی حامل ایئرلائن تھی۔
موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئےبھارت کی دیگرنجی ائیر لائنز مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لُوٹنے میں مصروف ہیں۔مودی کی ناقص پالیسیوں کی دائمی خامیوں نے بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی پابندیاں اوربھارتی خودساختہ پائلٹ قوانین بھارتی ائیر لائن کو شدید بحران میں دھکیل رہے ہیں۔









