فتنہ پروری پر مبنی سیاسی بیانیہ قوم پر مسلط کرنے والے عناصر مسترد، پاکستانی علماء کا دو ٹوک مؤقف

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):پاکستان کے معتبر علماء نے قوم کو تقسیم کرنے والے فتنہ پرور بیانیوں کے بارے میں اسلام کی روشنی میں واضح رہنمائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور اس ملک کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے۔جو لوگ ملک کے اندر فساد اور جھوٹ پر مبنی انتشار پھیلانا چاہ رہے ہیں، ان کو روکنا ناگزیر ہے،پاکستان اس وقت انتشار کی سیاست …

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):پاکستان کے معتبر علماء نے قوم کو تقسیم کرنے والے فتنہ پرور بیانیوں کے بارے میں اسلام کی روشنی میں واضح رہنمائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور اس ملک کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے۔جو لوگ ملک کے اندر فساد اور جھوٹ پر مبنی انتشار پھیلانا چاہ رہے ہیں، ان کو روکنا ناگزیر ہے،پاکستان اس وقت انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

پاکستان کے معروف عالمِ دین مولانا مقصود قاسم قاسمی نے کہا کہ انتشار پھیلانے والوں سے بھی گزارش ہے کہ انتشار کی سیاست کو چھوڑ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،قوموں کی تعمیر اور ترقی سچائی پر منحصر ہوتی ہے، سچی قومیں سرخرو ہوتی ہیں۔

مولانا مقصود قاسم قاسمی نے کہا کہ نبی کریمﷺکے فرامین کے مطابق بھی کامیابی ہمیشہ سچائی میں ہے اور جھوٹ ہلاکت اور ذلت کی طرف لے جاتا ہے،تباہی اور انتشار پر مبنی جھوٹے بیانیوں اور پروپیگنڈا کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔مولانا مقصود قاسم قاسمی نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ جب انتشار پھیلانے والوں کی اصلاح کی جاتی ہے تو یہ اعتراف نہیں کرتے،قرآن نے زمین پر فساد پھیلانے والوں کی سخت مذمت کی ہے۔