ایران امریکا کی وعدہ خلافیوں کا پوری مستعدی کے ساتھ مقابلہ کرے گا، جواد ظریف

تہران ۔ 26 اگست (اے پی پی) ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت اور ملک کے اندر اور باہر اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ان کی وزارت کا اہم ترین کام ہے۔وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے نیوز ایجنسی ایسنا سے گفتگو کے دوران اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی کے دورہ ویانا اور اس دورے کے مقصد کی جانب …

تہران ۔ 26 اگست (اے پی پی) ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت اور ملک کے اندر اور باہر اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ان کی وزارت کا اہم ترین کام ہے۔وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے نیوز ایجنسی ایسنا سے گفتگو کے دوران اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی کے دورہ ویانا اور اس دورے کے مقصد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کے دورہ ویانا کا جو مقصد بتایا گیا ہے وہ ایٹمی معاہدے کی مختلف شقوں، آئی اے ای اے کے کردار کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کی دفعات اور ایجنسی کی خود مختاری سے تضاد رکھتا ہے۔

Leave a Reply