اقوام متحدہ۔ 26 اگست (اے پی پی)اقوام متحدہ نے میانمار میں مسلمانوں کے خلاف تشدد آمیز اقدامات کا سلسلہ جاری رہنے کی مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ نے اپنے ایک بیان میں میانمار کے مغربی صوبے راکھین میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف سیکورٹی فورس کے حملوں کی مذمت کی ہے۔میانمار کے امور میں اقوام متحدہ کی کوآرڈینیٹر رینٹالوک ڈیسالن نے صوبہ راکھین میں سیکورٹی کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا …
اقوام متحدہ کا میانمار میں مسلمانوں کے خلاف تشدد آمیز اقدامات کا سلسلہ جاری رہنے پر اظہار تشویش اور مذمت

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔ 26 اگست (اے پی پی)اقوام متحدہ نے میانمار میں مسلمانوں کے خلاف تشدد آمیز اقدامات کا سلسلہ جاری رہنے کی مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ نے اپنے ایک بیان میں میانمار کے مغربی صوبے راکھین میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف سیکورٹی فورس کے حملوں کی مذمت کی ہے۔میانمار کے امور میں اقوام متحدہ کی کوآرڈینیٹر رینٹالوک ڈیسالن نے صوبہ راکھین میں سیکورٹی کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبھی فریقوں کو چاہئیے کہ وہ تشدد سے اجتناب کریں اور عام شہریوں کی جان کی سلامتی کو یقینی بنائیں۔میانمارکے روہنگیا مسلمانوں پر بودھ مت کے انتہا پسندوں اور سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے حملوں میں پچھلے چندبرسوں میں ہزاروں مسلمان جاں بحق جبکہ ہزاروں بے گھر ہوئے ہیں۔








