آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، وہ چار ملکی انسداد دہشتگردی فورم میں شرکت کریں گے

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچ گئے۔ وہ چار ملکی انسداد دہشتگردی کوآرڈی نیشن فورم میں شرکت کریں گے۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تاجکستان پہنچنے پر تاجکستان کے وزیر دفاع اور چین کے چیف آف جائنٹ …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچ گئے۔ وہ چار ملکی انسداد دہشتگردی کوآرڈی نیشن فورم میں شرکت کریں گے۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تاجکستان پہنچنے پر تاجکستان کے وزیر دفاع اور چین کے چیف آف جائنٹ سٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں۔ آرمی چیف افغانستان، تاجکستان ، چین اور پاکستان پر مشتمل فورم میں شرکت کریں گے۔ فورم میں علاقائی امن کی صورتحال اورا فغانستان میں قیام امن پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Leave a Reply