رواں مالی سال میں سندھ اور بلوچستان کے137 دیہات کو گیس کی سہولت فراہم کی جائے گی، وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال2017-18ءکے دوران صوبہ سندھ اور بلوچستان کے137 دیہات کو گیس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے حکام کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی سندھ اور بلوچستان کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں مقیم دیہی عوام کو گیس کی سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جاری مالی سال کے دوران دونوں …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال2017-18ءکے دوران صوبہ سندھ اور بلوچستان کے137 دیہات کو گیس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے حکام کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی سندھ اور بلوچستان کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں مقیم دیہی عوام کو گیس کی سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جاری مالی سال کے دوران دونوں صوبوں کے137 دیہات کو گیس کی فراہمی کیلئے 490 کلومیٹر سے زائد طویل گیس پائپ لائنز بچھائی جائیں گی جس سے بلوچستان اور سندھ کے دیہی علاقوںکو قدرتی گیس کے کنکشنز فراہم کئے جائیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply