ایرانی فوج عالمی سامراج کے خطرات کے مقابلے میں دفاعی کردار کی حامل ہے، سربراہ ایرانی افواج

تہران ۔ 27 اگست (اے پی پی) ایران کی مسلح افواج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد باقری نے کہاہے کہ ایرانی فوج عالمی سامراج کے خطرات کے مقابلے میں دفاعی کردار کی حامل ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارہ ( ارنا )کے مطابق بریگیڈیئر جنرل محمد باقری نے فوج کے نئے سربراہ کی حیثیت سے بریگیڈیئر جنرل عبدالرحیم موسوی کی تعارفی تقریب میں کہا کہ دشمن اس ٹھوس نتیجے پر پہنچ …

تہران ۔ 27 اگست (اے پی پی) ایران کی مسلح افواج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد باقری نے کہاہے کہ ایرانی فوج عالمی سامراج کے خطرات کے مقابلے میں دفاعی کردار کی حامل ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارہ ( ارنا )کے مطابق بریگیڈیئر جنرل محمد باقری نے فوج کے نئے سربراہ کی حیثیت سے بریگیڈیئر جنرل عبدالرحیم موسوی کی تعارفی تقریب میں کہا کہ دشمن اس ٹھوس نتیجے پر پہنچ گیا ہے کہ اگر اس نے ایران پر حملہ کیا تو اسے بھاری جانی نقصان اٹھانا اور ساتھ ہی ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور اسی لئے اس نے پراکسی وار کا راستہ اختیار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی فوج عالمی سامراج کے خطروں کے مقابلے میں دفاعی کردار ادا کررہی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply