وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا پی جی پی کے ایل این جی پراجیکٹ ٹرمینل پر بریفنگ کے مو قع پر اظہار خیال

کراچی ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کا ویژن یہ ہے کہ ایل این جی کی کوئی بھی مقدار ، کسی بھی صارف کو ملک کے کسی بھی کونے میں مہیا کی جائے اور2019 تک فرنس آئل سے چلنے والے تمام توانائی پلانٹس کو ایل این جی پر منتقل کرنا ہے ، نجی شعبہ ایل این جی کی خریداری اور …

کراچی ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کا ویژن یہ ہے کہ ایل این جی کی کوئی بھی مقدار ، کسی بھی صارف کو ملک کے کسی بھی کونے میں مہیا کی جائے اور2019 تک فرنس آئل سے چلنے والے تمام توانائی پلانٹس کو ایل این جی پر منتقل کرنا ہے ، نجی شعبہ ایل این جی کی خریداری اور ٹرمینل بنانے کا کام کرتا ہے تو حکومت اس عمل سے باہر ہوگی اور حکومت اسی وقت اس معاملہ میں شامل ہو گی جب نجی شعبہ اس میں ناکام ہو جائے گا ۔ اتوار کو کراچی میں وزیر اعظم نے پی جی پی کے ایل این جی پراجیکٹ ٹرمینل پر بریفنگ کے مو قع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ کا افتتاح رواں سال نومبر میں ہو گا،انہوں نے کہا کہ حکومت نے توانائی بحران پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور جلد لوڈشیڈنگ ماضی کاقصہ ہوگی،انہوں نے کہا کہ اس ایل اینجی کے بڑے حصہ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے اور اینگرو ٹرمینل600ایم ایم ایس سی ایف ری گیسیفائی استعداد اور 45لاکھ ٹن ایل این جی کے استعمال سے استعداد 100فیصدہوئی۔وزیر اعظم نے توقع ظاہر کی کہ 2018 میں ایل این جی ٹرمینلز آئندہ پانچ سالوں کے لئے 90لاکھ ٹن ایل این جی استعمال کرنے کے قابل ہوں گے۔ایسا صرف ان ان ٹرمینلز کی مطابقت اور بڑی صلاحیت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے اور یہ دنیا میں سستی ترین گیس کا معاہدہ ہے ۔وزیر ا عظم نے کہا کہ ایل این جی کی مارکیٹ بہت بڑی ہے اور اس میں بہت مقابلہ کی فضا ہے اور یہ پرائیویٹ سیکٹر ، حکومت اور عوام کے لئے بڑے مواقع کا حامل ہے۔

Leave a Reply