میکسیکو سٹی۔10دسمبر (اے پی پی):رافیل مارکیز آئندہ سال فیفا ورلڈ کپ 2026کے بعد میکسیکو کی قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔شنہوا کے مطابق یہ اعلان میکسیکو فٹبال فیڈریشن کے سربراہ ایوار سِسنیگا نے کیا۔ایوار سِسنیگا نے کہا کہ موجودہ کوچ جاویئر آگویرے کا فیفاورلڈ کپ 2026کے بعد سبکدوش ہونا طے ہے، جس کا آغاز آئندہ سال جون اور جولائی میں امریکہ، کینیڈا اور …
رافیل مارکیز فٹ بال ورلڈ کپ کے بعد میکسیکو کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بنیں گے

مزید خبریں
میکسیکو سٹی۔10دسمبر (اے پی پی):رافیل مارکیز آئندہ سال فیفا ورلڈ کپ 2026کے بعد میکسیکو کی قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔شنہوا کے مطابق یہ اعلان میکسیکو فٹبال فیڈریشن کے سربراہ ایوار سِسنیگا نے کیا۔ایوار سِسنیگا نے کہا کہ موجودہ کوچ جاویئر آگویرے کا فیفاورلڈ کپ 2026کے بعد سبکدوش ہونا طے ہے، جس کا آغاز آئندہ سال جون اور جولائی میں امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رافیل مارکیز کا بطور اسسٹنٹ کوچ کردار ورلڈ کپ کے بعد ختم ہو جائے گا اور وہ ہیڈ کوچ کے طور پر کام سنبھالیں گے۔ ہم پہلے ہی اس سلسلے میں میٹنگز کر چکے ہیں اور منصوبہ جاری ہے۔رافیل مارکیز جو سابقہ بارسلونا اور میکسیکو قومی ٹیم کے دفاعی کھلاڑی رہ چکے ہیں، نے گزشتہ سال جولائی میں ایل ٹری کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر شمولیت اختیار کی۔
ان کا واحد پیشہ ورانہ کوچنگ تجربہ بارسلونا کے فیڈر کلب، بارسلونا اٹلیٹک کے ساتھ رہا ہے۔جاویئر آگویرے نے گزشتہ سال میکسیکو کی کوچنگ کا تیسرا دور شروع کیا تھا، جہاں انہوں نے جیمی لوزانو کی جگہ لی تھی۔میکسیکو کو ورلڈ کپ کے گروپ اے میں جنوبی افریقا ، جنوبی کوریا اور ایک نامعلوم کوالیفائر ٹیم کے ساتھ رکھا گیا ہے۔








