ٹوکیو۔10دسمبر (اے پی پی):جاپان کرکٹ بورڈ (جےسی بی )نے اعلان کیا ہے کہ کازوما کاٹوسٹیفورڈ جنوری تا فروری 2026 میں نمیبیا اور زمبابوے میں ہونے والے مردوں کے انڈر۔19 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سابق کپتان نکھل پول اور آل راؤنڈر ٹِموتھی مور، جو حالیہ اے سی سی پریمیئر کپ کے لیے منتخب نہیں ہوسکے تھے، دوبارہ سکواڈ میں شامل کر لیے گئے ہیں۔ جاپان نے …
انڈر۔19 ورلڈ کپ 2026 ،جاپان کے سکواڈ کا اعلان
ٹوکیو۔10دسمبر (اے پی پی):جاپان کرکٹ بورڈ (جےسی بی )نے اعلان کیا ہے کہ کازوما کاٹوسٹیفورڈ جنوری تا فروری 2026 میں نمیبیا اور زمبابوے میں ہونے والے مردوں کے انڈر۔19 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سابق کپتان نکھل پول اور آل راؤنڈر ٹِموتھی مور، جو حالیہ اے سی سی پریمیئر کپ کے لیے منتخب نہیں ہوسکے تھے، دوبارہ سکواڈ میں شامل کر لیے گئے ہیں۔ جاپان نے نومبراور دسمبر میں عجمان میں منعقدہ اے سی سی پریمیئر کپ میں اچھی کارکردگی دکھائی۔ مالدیپ کے خلاف 366 رنز سے بڑی کامیابی حاصل کی اور 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 422 رنز بنائے، جبکہ قطر کو بھی 183 رنز سے مات دی۔
تاہم عمان کے ہاتھوں شکست کے باعث جاپان سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہ کرسکا۔ٹاپ آرڈر بلے باز نیہار پرمار جنہوں نے مالدیپ کے خلاف 132 گیندوں پر 156 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور کائسِی کوبایاشی ڈاگِٹ جنہوں نے قطر کے خلاف 73 گیندوں پر 106 رنز سکور کیے ،دونوں کو ورلڈ کپ سکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔اپنے عالمی کپ ڈیبیو میں جاپان کو گروپ اے میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے ساتھ آئرلینڈ، سری لنکا، تنزانیہ اور ویسٹ انڈیز جیسی مضبوط ٹیموں کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ٹیم 5 جنوری کو جنوبی افریقاروانہ ہوگی اور ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل دو وارم اپ میچز کھیلے گی۔
سینئر ٹیم کے کپتان کینڈل کاڈواکِی فلیمنگ کو انڈر۔19 ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ سینئر ٹیم کے ہی کھلاڑی ریو ساکورانوتھامس اس بار ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ انڈر۔19 ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ جاپان کا سکواڈکازوما کاٹوسٹیفورڈ (کپتان)، چارلس ہارا ہِنزے، گیبرئیل ہارا ہِنزے، مونٹگمری ہارا ہِنزے، کائسِی کوبایاشی ڈاگِٹ، ٹِموتھی مور، سکائیلر ناکایاما کُک، ریُوکی اوزیکی، نِہار پرمار، نکھل پول، چِہایا سیکینے، ہیوگو تانی کیلی، سانڈیف آرین وادوگے، کائی وال اور ٹیلر واؤ پر مشتمل ہے۔








