پاکستان کرکٹ بورڈ نے9 قومی کرکٹرز کو بی پی ایل کیلئے این او سی جاری کر دیئے

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے لیے 9 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی آفیشل ویب سائیٹ پر جاری این او سی فہرست کے مطابق بی پی ایل کے لیے قومی کرکٹرز جن میں محمد نواز، حسین طلعت، احسان اللہ، حیدر علی، ابرار احمد، خواجہ نافع، سلمان ارشاد، فہیم اشرف اور …

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے لیے 9 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی آفیشل ویب سائیٹ پر جاری این او سی فہرست کے مطابق بی پی ایل کے لیے قومی کرکٹرز جن میں محمد نواز، حسین طلعت، احسان اللہ، حیدر علی، ابرار احمد، خواجہ نافع، سلمان ارشاد، فہیم اشرف اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں، کو 23 جنوری 2026ء تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔ بنگلادیش پریمیئر لیگ 26 دسمبر سے 24 جنوری تک کھیلی جانی ہے۔