35ویں نیشنل گیمزکراچی میں پنجاب نے 7گولڈ میڈلز اپنے نام کرلئے

لاہور۔10دسمبر (اے پی پی):35ویں نیشنل گیمزکراچی میں پنجاب نے اب تک 7گولڈ میڈلز اپنے نام کرلئے۔پنجاب کے سردار احسن رسول نے 60 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ فینسنگ میں پنجاب نے ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا،ویمن سوئمنگ 800میٹر فری سٹائل میں پنجاب نے سلور میڈل اپنے نام کیا، پنجاب نے وومن ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ میں سلور میڈل جیت لیا جبکہ اتھلیٹکس 10000 میٹر …

لاہور۔10دسمبر (اے پی پی):35ویں نیشنل گیمزکراچی میں پنجاب نے اب تک 7گولڈ میڈلز اپنے نام کرلئے۔پنجاب کے سردار احسن رسول نے 60 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ فینسنگ میں پنجاب نے ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا،ویمن سوئمنگ 800میٹر فری سٹائل میں پنجاب نے سلور میڈل اپنے نام کیا، پنجاب نے وومن ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ میں سلور میڈل جیت لیا جبکہ اتھلیٹکس 10000 میٹر دوڑ میں پنجاب نے برونز میڈل حاصل کیا۔ اسی طرح کراٹے میں پنجاب کے عالیان نے مائنس 50 کلوگرام میں برونز میڈل جیت لیا،پنجاب وومن ہاکی ٹیم نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

تائیکوانڈو میں پنجاب کے عبدالرافع نے انڈر 68 اور مجاہد عباس نے انڈر 87 کیٹیگری میں فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بوائز بیڈمنٹن میں پنجاب کے جلیس کونین، ابوذر رشید اور رضا علی عادل سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ بوائز ووشو میں پنجاب کے عبدالرحمن نے 52 کلوگرام کیٹیگری میں پولیس کے کھلاڑی کو شکست دے کر سیمی فائنل کے کوالیفائی کر لیا۔ اسی طرح 56 کلوگرام کیٹیگری میں جنید جاوید نے خیبرپختونخوا،65 کلوگرام کیٹیگری میں ارحم جاوید نے پولیس،75 کلوگرام کیٹیگری میں محمد علی نے آزاد جموں کشمیر،80 کلوگرام کیٹیگری میں زیب حسنین،85 کلوگرام میں محمد آصف آزاد جموں کشمیر کے کھلاڑی کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ووشو گرلز میں 56 کلوگرام میں مریم رفیق آزاد جموں کشمیر کی کھلاڑی کو ہرا کرسیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔