اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):35ویں نیشنل گیمز میں پیڈل کے مردوں اور خواتین کے نمائشی مقابلے نیو میدان، کے ایم سی، کراچی میں شروع ہو گئے۔ ایونٹ کا افتتاح پاکستان پیڈل فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل قرۃ العین نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیڈل فیڈریشن کے نائب صدور دانش احمد اور ریحان الدین، فنانس سیکرٹری کریمہ بانو، سی ای او مدثر آرائیں، ڈائریکٹر مارکیٹنگ یمنا ملک کے علاوہ شائقینِ کی …
35ویں نیشنل گیمز میں پیڈل کے مردوں اور خواتین کے نمائشی مقابلے کراچی میں شروع ہو گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):35ویں نیشنل گیمز میں پیڈل کے مردوں اور خواتین کے نمائشی مقابلے نیو میدان، کے ایم سی، کراچی میں شروع ہو گئے۔ ایونٹ کا افتتاح پاکستان پیڈل فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل قرۃ العین نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیڈل فیڈریشن کے نائب صدور دانش احمد اور ریحان الدین، فنانس سیکرٹری کریمہ بانو، سی ای او مدثر آرائیں، ڈائریکٹر مارکیٹنگ یمنا ملک کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے خواتین کے مقابلوں میں سندھ ون نے سندھ ٹو کو 0-2 سے، سندھ تھری نے سندھ فور کو 0-2 سے، سندھ ون نے سندھ فائیو کو 0-2 سے، سندھ تھری نے سندھ ٹو کو 0-2 سے،
سندھ فور نے سندھ فائیو کو 0-2 سے شکست دے دی۔ مردوں کے گروپ اے کے مقابلوں میں سندھ ون نے گلگت بلتستان کو 0-2 سے، سندھ ون نے سندھ تھری کو 0-2 سے اور گلگت بلتستان نے بلوچستان کو 0-2 سے ہرا دیا جبکہ بلوچستان اور سندھ تھری کی ٹیموں نے پنجاب کے خلاف واک اوور حاصل کر لئے۔ گروپ بی میں سندھ نے خیبرپختونخوا کو 0-2 سے، سندھ فور نے سندھ ٹو کو1-2 سے، گلگت بلتستان نےخیبرپختونخوا کو 1-2 سے ہرا دیا جبکہ گلگت ٹو اور سندھ ٹو کی ٹیموں نے اسلام آباد کے خلاف واک آؤٹ حاصل کر لئے۔ ایونٹ کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے (کل) جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔







