راولپنڈی۔10دسمبر (اے پی پی):پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں سٹیٹ بینک، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ بدھ کو پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں سٹیٹ بینک نے ساحر ایسوسی ایٹس کو 5 وکٹوں سے مات دی۔ ساحر ایسوسی ایٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں …
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ ، سٹیٹ بینک، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

مزید خبریں
راولپنڈی۔10دسمبر (اے پی پی):پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں سٹیٹ بینک، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ بدھ کو پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں سٹیٹ بینک نے ساحر ایسوسی ایٹس کو 5 وکٹوں سے مات دی۔ ساحر ایسوسی ایٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے، محسن خان 53 اور اسفند مہران 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جواب میں سٹیٹ بینک نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، محمد فیضان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 106 رنز بنائے، انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
دوسرے میچ میں واپڈا نے غنی گلاس کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ غنی گلاس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 193 رنز بنائے، حسین طلعت نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں واپڈا نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ محمد اخلاق نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 8 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 102 رنز بنائے، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔ تیسرے میچ میں ایس این جی پی ایل نے کے آر ایل کو 100 رنز سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 140 رنز بنائے، شان مسعود 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
مبصر خان کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث کے آر ایل کی پوری ٹیم 40 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ مبصر خان نے ہیٹرک سمیت 5 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ چوتھے میچ میں او جی ڈی سی ایل نے پی ٹی وی کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ پی ٹی وی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے، تیمور خان نے 117 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جواب میں او جی ڈی سی ایل نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، روحیل نذیر نے 81 اور امام الحق نے 63 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ روحیل نذیر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔







