نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آئرلینڈ کےلئے پاکستان کی نامزد سفیر مریم آفتاب کی ملاقات

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آئرلینڈ کےلئے پاکستان کی نامزد سفیر مریم آفتاب نے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری (امریکا ) کی حیثیت سے نامزد سفیر کی پیشہ وارانہ مہارت اور ان کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی نئی ذمہ داری کےلئے نیک خواہشات …

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آئرلینڈ کےلئے پاکستان کی نامزد سفیر مریم آفتاب نے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری (امریکا ) کی حیثیت سے نامزد سفیر کی پیشہ وارانہ مہارت اور ان کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی نئی ذمہ داری کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی کوششوں سے پاکستان اور آئرلینڈ کے تعلقات بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوام کے درمیان تبادلے میں مزید استحکام آئے گا اور نامزد سفیر لگن اور امتیاز کے ساتھ پاکستان کیلئے خدمات جاری رکھیں گی۔