اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے جبکہ پنجاب ، خیبر پختونخوااور بالائی سندھ کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں دھندمیں اضافہ کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات
اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے جبکہ پنجاب ، خیبر پختونخوااور بالائی سندھ کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں دھندمیں اضافہ کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب ، خیبر پختونخوااوربالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں سموگ جبکہ رات /صبح کے اوقات میں چند مقامات پردھند چھائی رہی۔جمعرات کوریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 07، سکردومنفی06، گلگت منفی05،گوپس ، بگروٹ اور قلات میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔









