وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور انڈیپنڈنٹ گروپ کو پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وفاقی وزیر ِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور انڈیپنڈنٹ گروپ کو پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان بار کونسل کے نو منتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ …

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وفاقی وزیر ِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور انڈیپنڈنٹ گروپ کو پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

اتوار کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان بار کونسل کے نو منتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور قانونی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ قانونی برادری ملک میں جمہوری اقدار اور انصاف کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نئی قیادت اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور لگن کے ساتھ نبھائے گی۔