لا پاز۔15دسمبر (اے پی پی):بولیویا میں شدید سیلاب کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک، تقریباً 20 لاپتہ جبکہ سینکڑوں خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ شنہوا کے مطابق ڈپٹی وزیر برائے سول ڈیفنس الفریڈو ٹروچے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نقصانات کا جائزہ مکمل ہونے پر ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ حکام کے مطابق جمعے کی شب شروع ہونے والی موسلا دھار …
بولیویا میں سیلاب سے 7 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

مزید خبریں
لا پاز۔15دسمبر (اے پی پی):بولیویا میں شدید سیلاب کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک، تقریباً 20 لاپتہ جبکہ سینکڑوں خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ شنہوا کے مطابق ڈپٹی وزیر برائے سول ڈیفنس الفریڈو ٹروچے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نقصانات کا جائزہ مکمل ہونے پر ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
حکام کے مطابق جمعے کی شب شروع ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث صوبہ سانتا کروز میں دریائے پیری اچانک بپھر گیا، جس کے نتیجے میں قریبی قصبوں میں سیلاب آ گیا۔ متاثرہ علاقوں میں ال تورنو سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔سیلاب کی سنگینی کے پیش نظر بولیویا کے صدر روڈریگو پاز نے گورنمنٹ پیلس میں اپنی براہِ راست نگرانی میں ایک ہنگامی بحران مرکز قائم کر دیا ہے، جہاں امدادی سرگرمیوں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔








