وفاقی وزیر قانون، انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر کی ملاقات، خلیجی تنازع میں پاکستان کے کردار کو سراہا
وفاقی وزیر قانون، انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر کی ملاقات، خلیجی تنازع میں پاکستان کے کردار کو سراہا

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون، انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے امریکہ کی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے جمعرات کو ملاقات کی جس میں پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت قانون، انصاف و انسانی حقوق سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران امریکی ناظم الامور نے خلیجی تنازع میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے کردار کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور تعمیری سفارت کاری کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار آئندہ بھی جاری رکھے گا۔ملاقات میں فریقین نے شعبہ قانون سمیت پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں روابط کو مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔







