ایران کا بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ مسئلے کے جلد حل کے حوالے سے مایوسی کا اظہار

تہران۔15دسمبر (اے پی پی):ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ مسئلے کے جلد حل ہونے کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اور ایجنسی کی جانب سے غیر منصفانہ طریقہ کار اپنائے جانے کی وجہ سے نیز صرف ایک فریق کو مورد الزام ٹھہرائے جانے کے …

تہران۔15دسمبر (اے پی پی):ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ مسئلے کے جلد حل ہونے کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اور ایجنسی کی جانب سے غیر منصفانہ طریقہ کار اپنائے جانے کی وجہ سے نیز صرف ایک فریق کو مورد الزام ٹھہرائے جانے کے باعث یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی بار بار ایسے بیانات اور دعوے دہراتے ہیں جو زمینی حقائق کے منافی ہیں۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل اور توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز نے ایران کی پُرامن جوہری تنصیبات پر ہونے والے غیر قانونی حملوں کی حقیقت کی جانب سرسری اشارہ تک نہیں کیا جو ان کے بقول امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے۔