نیشنل گرڈ کمپنی نے بجلی کے ترسیلی نظام میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا، 500 کے وی لاہور نارتھ گرڈ سٹیشن کو باضابطہ طور پر انرجائز ڈ

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان نے بجلی کے ترسیلی نظام میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 500 کے وی لاہور نارتھ گرڈ سٹیشن کو باضابطہ طور پر انرجائز کر دیا ہے، یہ گرڈ سٹیشن لاہور اور گرد و نواح میں بجلی کی فراہمی کو مزید مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ترجمان این جی سی کے مطابق 500 کے وی لاہور …

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان نے بجلی کے ترسیلی نظام میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 500 کے وی لاہور نارتھ گرڈ سٹیشن کو باضابطہ طور پر انرجائز کر دیا ہے، یہ گرڈ سٹیشن لاہور اور گرد و نواح میں بجلی کی فراہمی کو مزید مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

ترجمان این جی سی کے مطابق 500 کے وی لاہور نارتھ گرڈ سٹیشن ایشیائی ترقیاتی بینک کی مالی معاونت اور 20.7 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے، اس کا شمار پنجاب کے پاور ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر میں حالیہ برسوں کے بڑے منصوبوں میں ہوتا ہے۔ اس گرڈ سٹیشن میں 500/220 کے وی لیول پر 3 ہزار ایم وی اے جبکہ 220/132 کے وی لیول پر 750 ایم وی اے کی ٹرانسفارمیشن صلاحیت موجود ہے۔

منصوبے کے تحت 113 کلومیٹر طویل 500 کے وی اور 45 کلومیٹر طویل 220 کے وی ٹرانسمیشن لائنز بچھا کر مختلف اہم گرڈ سٹیشنز کو آپس میں منسلک بھی کیا گیا ہے۔یہ منصوبہ سی پیک کے تحت ملک کے جنوبی حصے میں قائم پاور پلانٹس سے پیدا ہونے والی سستی بجلی کی مؤثر ترسیل اور لاہور-مٹیاری (ایچ وی ڈی سی) ٹرانسمیشن لائن کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو ممکن بنائے گا جبکہ اس سے لاہور، گوجرانوالہ اور ملحقہ علاقوں کے موجودہ گرڈ سٹیشنز پر لوڈ میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

منیجنگ ڈائریکٹر (این جی سی)انجینئر الطاف حسین ملک نے منصوبے کی کامیاب تکمیل پر این جی سی کی ٹیموں کو سراہتے ہوئے افسران، انجینئرز اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔