پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا مظاہرہ

راولپنڈی۔15دسمبر (اے پی پی):پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں FM-90(N) ER سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی توثیق کی۔ فائر پاور کے مظاہرے کے دوران، پاک بحریہ کے جہاز نے انتہائی مینووریبل فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت ایک بار پھر اجاگر ہوئی۔ کمانڈر پاکستان …

راولپنڈی۔15دسمبر (اے پی پی):پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں FM-90(N) ER سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی توثیق کی۔ فائر پاور کے مظاہرے کے دوران، پاک بحریہ کے جہاز نے انتہائی مینووریبل فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت ایک بار پھر اجاگر ہوئی۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ، اور پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹ پر اس لائیو فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔پیر کو آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ نے فائرنگ میں شریک افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ہر صورت پاکستان کے سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔