اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، صحت کے شعبہ میں بہتری پر خاص توجہ دے رہے ہیں، ملک کیلئے کام کرنے اور عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ وہ پیر کو کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ جب وزارت سنبھالی تو صحت کے شعبہ …
صحت کے شعبہ میں بہتری پر خاص توجہ دے رہے ہیں، سید مصطفیٰ کمال

مزید خبریں
اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، صحت کے شعبہ میں بہتری پر خاص توجہ دے رہے ہیں، ملک کیلئے کام کرنے اور عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ وہ پیر کو کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ جب وزارت سنبھالی تو صحت کے شعبہ میں مختلف چیلنجز درپیش تھے، صحت کے شعبہ کی بہتری پر خاص توجہ دے رہے ہیں، ہمارے ڈی این اے میں کام کرنا ہے، یہ صرف لفاظی نہیں بلکہ ہم نے کام کر کرکے دکھایا ہے، عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ہم جہاں بھی ہیں جتنا کام کر سکتے ہیں ذمہ داری سے کر رہے ہیں، سیاسی مخالفین کوشش کے باوجود مجھ پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکے، سرکاری خزانہ کے پیسے عوام کی فلاح کے منصوبوں پر خرچ کئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے کام کرنے اور عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں، کراچی ملکی ترقی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، ملکی ترقی کیلئے مقامی حکومتوں کا مضبوط نظام ناگزیر ہے، ترقی یافتہ ملکوں میں مقامی حکومتوں کا مضبوط نظام قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم نے نظام ٹھیک کرنا ہے۔








