بلوچستان اسمبلی کااجلاس (کل)16دسمبر بروز منگل کو ہوگا

کوئٹہ۔ 15 دسمبر (اے پی پی):بلوچستان اسمبلی کااجلاس (کل) منگل 16دسمبر کو ہوگا۔بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کااجلاس( کل) 16دسمبر کو بوقت سہ پہر 3:00 بجے منعقد ہوگا۔ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق ارکان اسمبلی مولاناہدایت الرحمن اور میر زابد علی ریکی توجہ دلائو نوٹسز،قائمہ کمیٹی برائے محکمہ مال کی جانب سے آغا خان پراپرٹیز(جانشینی اور منتقلی ) کامسودہ پیش کرنے کے علاوہ مجلس قائمہ بر …

کوئٹہ۔ 15 دسمبر (اے پی پی):بلوچستان اسمبلی کااجلاس (کل) منگل 16دسمبر کو ہوگا۔بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کااجلاس( کل) 16دسمبر کو بوقت سہ پہر 3:00 بجے منعقد ہوگا۔

اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق ارکان اسمبلی مولاناہدایت الرحمن اور میر زابد علی ریکی توجہ دلائو نوٹسز،قائمہ کمیٹی برائے محکمہ مال کی جانب سے آغا خان پراپرٹیز(جانشینی اور منتقلی ) کامسودہ پیش کرنے کے علاوہ مجلس قائمہ بر محکمہ خزانہ کی جانب سے بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ترمیمی مسودہ کے ساتھ بلوچستان زرعی پیداواری منڈیوں کا مسودہ بھی پیش کیاجائے گا۔