اسلام آباد پولیس کا تھانہ سنگجانی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، 13مشکوک افراد ،ایک گا ڑ ی اور مو ٹر سائیکل کوتھانہ منتقل کیا گیا

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے تھانہ سنگجانی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران 187 افراد،84 گھروں،پا نچ ہو ٹلز، 19 موٹر سائیکلوں اور سات گا ڑ یو ں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے 13مشکوک افراد ،ایک گا ڑ ی اور مو ٹر سائیکل کوتھانہ منتقل کیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی …

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے تھانہ سنگجانی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران 187 افراد،84 گھروں،پا نچ ہو ٹلز، 19 موٹر سائیکلوں اور سات گا ڑ یو ں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے 13مشکوک افراد ،ایک گا ڑ ی اور مو ٹر سائیکل کوتھانہ منتقل کیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے.

اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژ ن میں ایس پی صدر زون کی زیرنگرانی تھانہ سنگجانی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومبنگ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران 187 افراد،84 گھروں،پا نچ ہو ٹلز، 19 موٹر سائیکلوں اور سات گا ڑ یو ں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے 13مشکوک افراد، ایک گا ڑ ی اور مو ٹر سائیکل کوتھانہ منتقل کیا گیا۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن’’پکار15‘‘ پر فوری اطلاع دیں۔