ریاض ۔16دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر ریاض میں ’سعودی ایلیٹ شیف‘ کے مقابلے کا آغاز ہوا ہے جس میں کھانے پکانے میں اختراع اور جدت دکھانے کے ساتھ ساتھ شیفس کی تخلیقی صلاحیتوں کا بھی امتحان ہوگا۔اس مقابلے کا انعقاد سعودی عرب کے طباخی آرٹس کمیشن نے ’ہوریکا‘ نمائش کے سلسلے کے طور پر کیا ہے جو 15 سے 17 دسمبر تک جاری رہے گا۔اس مقابلے میں سعودی …
سعودی عرب میں”سعودی ایلیٹ شیف” کُکنگ سٹارز مقابلے کا آغاز

مزید خبریں
ریاض ۔16دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر ریاض میں ’سعودی ایلیٹ شیف‘ کے مقابلے کا آغاز ہوا ہے جس میں کھانے پکانے میں اختراع اور جدت دکھانے کے ساتھ ساتھ شیفس کی تخلیقی صلاحیتوں کا بھی امتحان ہوگا۔اس مقابلے کا انعقاد سعودی عرب کے طباخی آرٹس کمیشن نے ’ہوریکا‘ نمائش کے سلسلے کے طور پر کیا ہے جو 15 سے 17 دسمبر تک جاری رہے گا۔اس مقابلے میں سعودی عرب کے بہترین پروفیشنل شیف شرکت کررہے ہیں۔ایک پریس ریلیز کے مطابق یہ مقابلہ اس قومی انشیٹیو کا حصہ ہے جس کے تحت کھانے پکانے کے شعبے کو ترقی دینا اور مقامی ٹیلنٹ کو بااختیار بنانا مقصود ہے۔
مقابلے کا ایک مقصد سعودی شیفس کے ہنر کی نمائش کرنا اور سعودی پکوانوں کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر فروغ دینا ہے۔مقابلے میں شیفس کی تخلیقی صلاحیتوں، کھانے پکانے کے نت نئے طریقوں کے استعمال، پائیداری اور مقامی اجزا کے استعمال پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔انعامات میں سرکاری میڈل، خاص طور پر تیار کردہ شیفس کے پہننے والے کوٹ، کھانے پکانے کے بڑے اور باوقار ایونٹس میں شرکت کی خصوصی اجازت، وسیع پرفیشنل نیٹ ورکس تک رسائی اور شراکت کی اسناد شامل ہوں گی۔
اس مقابلے سے سعودی عرب کے طباخی آرٹ کے ایکو سسٹم، ثقافتی اور تخلیقی صنعتوں اور قومی ٹیلنٹ کو تعاون فراہم ہوگا جو سعودی وژن 2030 کے ان اہداف سے ہم آہنگ ہے جن کے تحت مملکت میں ایک پائیدار تخلیقی معیشت کو قائم کرنا ہے۔








