واشنگٹن۔16دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ سٹیبلائزیشن فورس پہلے سے ہی فعال ہے اور اس میں مزید ممالک کو بھی شامل کیا جائے گا۔اردو نیوز کے مطابق اوول آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ وہ تشکیل پا رہی ہے اور پہلے سے ہی فعال ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ممالک اس …
غزہ سٹیبلائزیشن فورس میں مزید ممالک کو شامل کیا جائے گا،امریکی صدر

مزید خبریں
واشنگٹن۔16دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ سٹیبلائزیشن فورس پہلے سے ہی فعال ہے اور اس میں مزید ممالک کو بھی شامل کیا جائے گا۔اردو نیوز کے مطابق اوول آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ وہ تشکیل پا رہی ہے اور پہلے سے ہی فعال ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ممالک اس میں شامل ہو رہے ہیں، وہ پہلے سے ہی اس کا حصہ ہیں اور وہ اتنی فوج بھیجیں گے جتنی میں ان کو کہوں گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ انتظامیہ اس امر کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا اسرائیل نے ہفتے کو فلسطینی عسکریت پسند تنظیم کے ایک رہنما کو قتل کر کے غزہ جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔سٹیبلائزیشن فورس غزہ میں جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے کا اہم نکتہ ہے۔








