وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 13 واں اجلاس اندرونی اور بیرونی سیکورٹی کی صورتحال اور عالمی و علاقائی تناظر میں درپیش قومی سلامتی کے چیلنجز و خطرات کا جائزہ لیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیاءکے حوالہ سے پالیسی پر بھی بحث کی گئی اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کا 13 …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 13 واں اجلاس

مزید خبریں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 13 واں اجلاس
اندرونی اور بیرونی سیکورٹی کی صورتحال اور عالمی و علاقائی تناظر میں درپیش قومی سلامتی کے چیلنجز و خطرات کا جائزہ لیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیاءکے حوالہ سے پالیسی پر بھی بحث کی گئی
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کا 13 واں اجلاس بدھ کو وزیراعظم ہاﺅس میں منعقد ہوا، اجلاس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی صورتحال اور اس کو عالمی اور علاقائی تناظر میں درپیش قومی سلامتی کے چیلنجز و خطرات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیاءکے حوالہ سے پالیسی کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ اجلاس میں وزیر دفاع خرم دستگیر خان، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاﷲ، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور سینئر سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی صورتحال اور اس کو عالمی اور علاقائی تناظر میں درپیش قومی سلامتی کے چیلنجز و خطرات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیاءکے حوالہ سے پالیسی کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 5 سے 7 ستمبر 2017ءکے دوران طے شدہ سفیروں کی کانفرنس کے نتائج یا سفارشات مرتب کرنے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں مخصوص تجاویز پر غور کرے گی۔ آرمڈ فورسز ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ درپیش صورتحال میں قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ایک موثر دفاعی تشخص رکھنا چاہئے۔








