بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک کا ”پاکستانی دیسی بازار“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات میں اضافے کیلئے بحرین اور دیگر خلیجی ممالک میں پاکستانی ریٹیل سٹورز کی اشد ضرورت ہے، پاکستانی دیسی بازار کے کھلنے سے پاکستانی مصنوعات کے فروغ کی راہ ہموار ہو جائیگی۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو بحرین میں پاکستانی تجارت کے فروغ اور پاکستان سے برآمد شدہ مصنوعات …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات میں اضافے کیلئے بحرین اور دیگر خلیجی ممالک میں پاکستانی ریٹیل سٹورز کی اشد ضرورت ہے، پاکستانی دیسی بازار کے کھلنے سے پاکستانی مصنوعات کے فروغ کی راہ ہموار ہو جائیگی۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو بحرین میں پاکستانی تجارت کے فروغ اور پاکستان سے برآمد شدہ مصنوعات کو موثر انداز میں متعارف کروانے کیلئے پہلے خصوصی اسٹور ”پاکستانی دیسی بازار“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ دیسی بازار سٹور بحرین میں پاکستانی اشیائے خوردونوش، ملبوسات اور جیولری کے علاوہ پاکستان میں تیار شدہ کھیلوں کا سامان بھی فروخت کرےگا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستانی سفیر کے ہمراہ پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ بحرینی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستانی برآمدات میں اضافے کیلئے بحرین اور دیگر خلیجی ممالک میں پاکستانی ریٹیل سٹور کی اشد ضرورت ہے۔۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی دیسی بازار کے کھلنے سے پاکستانی مصنوعات کے فروغ کی راہ ہموار ہو جائیگی۔جاوید ملک نے کہا کہ بحرین اور دیگر خلیجی ممالک میں پاکستانی اشیاءکی طلب میں اضافے کیلئے پاکستانی سفارتخانہ ہر ممکن تعاون کریگا۔

مزید خبریں

Leave a Reply