قومی اسمبلی نے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی پیش کردہ قرارداد کی متفقہ منظوری دےدی

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) قومی اسمبلی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل نکلسن کے الزامات پر مبنی بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، امریکہ کو زمینی و فضائی کمیونیکیشن میں تعاون کی فراہمی معطل کرنے پر غور کرے، یہ ایوان امریکی حکام کے دورہ پاکستان کی منسوخی اور پاکستانی حکام کے دورہ امریکہ کی …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) قومی اسمبلی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل نکلسن کے الزامات پر مبنی بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، امریکہ کو زمینی و فضائی کمیونیکیشن میں تعاون کی فراہمی معطل کرنے پر غور کرے، یہ ایوان امریکی حکام کے دورہ پاکستان کی منسوخی اور پاکستانی حکام کے دورہ امریکہ کی منسوخی کے حوالے سے اقدامات کو تسلیم کرتا ہے اور حکومت پر زور دیتا ہے کہ وہ زمینی حقائق کے مطابق صاف اور واضح انداز میں امریکی حکومت کو حالات سے آگاہ کرے،یہ ایوان امریکی حکام کے دورہ پاکستان کی منسوخی اور پاکستانی حکام کے دورہ امریکہ کی منسوخی کے حوالے سے اقدامات کو تسلیم کرتا ہے اور حکومت پر زور دیتا ہے کہ وہ زمینی حقائق کے مطابق صاف اور واضح انداز میں امریکی حکومت کو حالات سے آگاہ کرے، افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کی جائیں‘ حکومت دوست ممالک بالخصوص خطے کے ممالک کے ساتھ موثر سفارتکاری کے ذریعے بات چیت کا عمل تیز کرے، امریکہ ، نیٹو اور افغانستان کی حکومت یہ یقینی بنائے کہ بھارت افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردحملوں کے لئے استعمال نہیں کرے گا، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات اور قربانیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے اور انہیں اس حوالے سے ناکام امریکی پالیسی سے بھی آگاہ کیا جائے، افغانستان میں امریکی فوج اور افغان سیکیورٹی ادارے پاکستانی علاقے میں دہشتگردوں کی دراندازی روکنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں، افغان حکومت وہاں پر موجود پاکستانی طالبان‘ مجلس احرار اور دیگر دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرے جہاں سے وہ پاکستانی علاقے میں دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا،یہ ایوان اس امریکی دعوے کو بھی مسترد کرتا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کو اربوں ڈالر دینے کی بات کی ہے

مزید خبریں

Leave a Reply