مردم شماری کے سرکاری نتائج کے باضابطہ اجرائ، انتخابی قانون2017ءکی منظوری میں تاخیر نہ کی جائے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اگر مردم شماری 2017ءکے سرکاری نتائج کا باضابطہ اجراءاور انتخابی قانون 2017ءکی فوری منظوری نہ ہوئی تو نئی حلقہ بندیوں کا کام ممکن نہیں ہوگا جبکہ الیکشن کمیشن نے یہ دونوں کام فی الفور کرنے کی استدعا کی ہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کمیشن کی جانب سے سیکرٹری قومی اسمبلی کو دوسری بار یادہانی …

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اگر مردم شماری 2017ءکے سرکاری نتائج کا باضابطہ اجراءاور انتخابی قانون 2017ءکی فوری منظوری نہ ہوئی تو نئی حلقہ بندیوں کا کام ممکن نہیں ہوگا جبکہ الیکشن کمیشن نے یہ دونوں کام فی الفور کرنے کی استدعا کی ہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کمیشن کی جانب سے سیکرٹری قومی اسمبلی کو دوسری بار یادہانی کرائی گئی ہے کہ انتخابی قانون 2017ءکی فوری منظوری یقینی بنائی جائے تاکہ الیکشن کمیشن اپنے خود مختار حیثیت کا استعمال کرتے ہوئے نئی حلقہ بندیوں سمیت دیگر امور نمٹا سکے جبکہ کمےشن نے یہ بھی کہا ہے کہ نئی مردم شماری کے جاری کئے گئے عبوری نتائج کے مطابق ملک کی شہروں کی آبادی میں نمایاں تبدیلی آئی ہے جس کے لئے حلقہ بندیاں ناگزیر ہیں تاہم اگر مردم شماری کے نتائج کے باضابطہ اجراءفوری طور پر نہ کیا گیا تو نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply