نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے سریاب کے معززین کی ملاقات، بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی امیدواروں کی حمایت کا اعلان

کوئٹہ۔ 19 دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے جمعہ کوسریاب کے معززین نے سراوان ہائوس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سریاب کے معززین نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی …

کوئٹہ۔ 19 دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے جمعہ کوسریاب کے معززین نے سراوان ہائوس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سریاب کے معززین نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی عوامی مسائل کے حل کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔ معززین نے آئندہ انتخابات میں جیالے امیدواروں کو کامیاب کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔

نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے معززین کی جانب سے حمایت کے اعلان پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے دیرینہ مسائل کا حل صرف ایک عوام دوست اور جیالہ مئیر ہی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر شہر کی بنیادی سہولیات کی بہتری، بلدیاتی نظام کے استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ مل کر کوئٹہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی اور شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔