کوئٹہ۔ 19 دسمبر (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہےکہ ہمارے محدود وسائل اور بڑھتے ہوئے مسائل کے درمیان توازن قائم کرنا واقعی ایک بڑا چیلنج ہے تاہم موجودہ وزیرخزانہ نے اس سلسلے میں بہت اہم پیش رفت کی ہے اور ان کی ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ صوبہ کے ہر شہری کو معیاری تعلیم، طبی سہولیات اور معاشی ترقی کے مواقعوں تک رسائی حاصل ہو، موجودہ حکومت کی …
ہمارے محدود وسائل اور بڑھتے ہوئے مسائل کے درمیان توازن قائم کرنا ایک بڑا چیلنج ہے ،گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 19 دسمبر (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہےکہ ہمارے محدود وسائل اور بڑھتے ہوئے مسائل کے درمیان توازن قائم کرنا واقعی ایک بڑا چیلنج ہے تاہم موجودہ وزیرخزانہ نے اس سلسلے میں بہت اہم پیش رفت کی ہے اور ان کی ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ صوبہ کے ہر شہری کو معیاری تعلیم، طبی سہولیات اور معاشی ترقی کے مواقعوں تک رسائی حاصل ہو، موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عوامی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہے، اس بات کو یقینی بنانا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات تک پہنچیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ صرف بجٹ کے ضیاع کا باعث بنتی ہے بلکہ ہماری مجموعی ترقی اور خوشحالی میں بھی رکاوٹ بنتی ہے۔ اس سے نمٹنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ ہم تمام اداروں میں شفافیت، ذمہ داری اور جوابدہی کو ترجیح دیں کیونکہ یہ اقدار گڈ گورننس کو سچی بنیاد فراہم کرتی ہیں۔ گورنربلوچستان بنیادی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری حقیقی تبدیلی لانے اور ہماری کمیونٹیز کو تبدیل کرنے کیلئے بہت ضروری ہے۔
سڑکوں،سکولوں، صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات اور عوامی خدمات کو اپ گریڈ کرنے سے متعدد فوائد حاصل ہوتے ہیں، جن میں اقتصادی پیداوار میں اضافہ، زندگی کا بہتر معیار، اور سرمایہ کاروں کیلئے راغب کرنے میں اضافہ شامل ہے۔ ان اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرکے ہم سب کیلئے ایک زیادہ ترقی یافتہ، معاشی طور پر آسودہ اور مساوی معاشرہ تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔








