پاکستان میں تمام اقلیتں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی

فیصل آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی نےکہا ہے کہ کہاکہ پاکستان میں تمام اقلیتیں مکمل طور پر محفوظ ہیں اور انہیں برابر کے آئینی حقوق حاصل ہیں، حکومت مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔یہ بات انہوں نے فیصل آباد کے دورے کے دوران کرسچن کمیونٹی کے …

فیصل آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی نےکہا ہے کہ کہاکہ پاکستان میں تمام اقلیتیں مکمل طور پر محفوظ ہیں اور انہیں برابر کے آئینی حقوق حاصل ہیں، حکومت مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔یہ بات انہوں نے فیصل آباد کے دورے کے دوران کرسچن کمیونٹی کے ساتھ کرسمس کی تقریب میں شرککے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان میں تمام اقلیتیں مکمل طور پر محفوظ ہیں اور انہیں برابر کے آئینی حقوق حاصل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ کرسمس جیسے تہوار اس حقیقت کی علامت ہیں کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے آزادی، احترام اور تحفظ کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔کرسمس کی تقریب میں وزیر مملکت نے کرسچن کمیونٹی کے ساتھ کرسمس کیک کاٹا اور انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر پنجاب مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ شوکت جاوید وکی، منصور احمد رندھاوا، فیاض گوندل اوربڑی تعداد میں مسیحی برادری کے افراد شریک تھے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ وہ آج پہلی مرتبہ فیصل آباد آئے ہیں اور خاص طور پر کرسمس کا تہوار منانے کے لیے یہاں موجود ہیں جس پر وہ کرسچن کمیونٹی کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب کے لوگ اپنے تہوار پورے جوش و خروش، آزادی اور تحفظ کے ساتھ منا رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ملک مذہبی رواداری اور باہمی احترام کی روشن مثال ہے۔وزیر مملکت نے بھارت میں پیش آنے والے ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بہار میں ایک مسلمان بہن کی بے حرمتی اور اس کے سر سے نقاب اتارنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے جس کی وہ اور پوری پاکستانی قوم پرزور مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ظلم و ستم اور مذہبی عدم برداشت بڑھتی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو نہ صرف تحفظ حاصل ہے بلکہ انہیں عزت اور احترام بھی دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں نے بھارت کو اقلیتوں کا ہی نہیں بلکہ انسانیت کا بھی دشمن بنا دیا ہے جبکہ پاکستان کی قیادت کا طرزِ عمل اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اقلیتی بھائیوں کے ساتھ محبت، رواداری اور خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں اور خود ان کے مذہبی تہواروں میں شریک ہو کر عملی طور پر یکجہتی کا پیغام دیتے ہیں۔کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھتی ہیں اور وہ کرسمس اور دیوالی جیسے تہوار اقلیتوں کے ساتھ مل کر مناتی ہیں جس سے انہیں یہ احساس ملتا ہے کہ وہ اس ملک کے برابر کے شہری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس بات کا خاص خیال رکھتی ہیں کہ صوبے میں تمام اقلیتیں خود کو محفوظ، باوقار اور بااعتماد محسوس کریں۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آرمی چیف کی جانب سے کرسچن کمیونٹی کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کسی بھی مذہب سے دشمنی نہیں سکھاتا بلکہ احترام، محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مودی حکومت کی انتہا پسند سوچ کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا ہے۔وزیر مملکت نے پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک کے دفاع اور امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مسیحی برادری سے اپیل کی کہ وہ چرچز میں عبادات کے دوران وطن کے شہداء کے لیے خصوصی دعائیں کریں جنہوں نے اس ملک کے امن اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کسی بھی معاشرے کے استحکام، ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہوتی ہے اور پاکستان مختلف مذاہب کا حسین گلدستہ ہے جہاں مسلمان، مسیحی، ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب کے لوگ صدیوں سے مل جل کر رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مشترکہ فرض ہے کہ باہمی احترام، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ کرسمس کا موقع ہمیں یہ یاد دہانی کراتا ہے کہ محبت، امن اور رواداری کے جذبات کسی ایک مذہب یا فرقے تک محدود نہیں ہوتے بلکہ یہ پوری انسانیت کے مشترکہ اقدار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا ہے اور یہاں تمام اقلیتوں کو آئین کے تحت برابر کے حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اقلیتوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور حکومت اس حوالے سے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم عوام کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ تمام پاکستانی ایک ہیں اور پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ سیلاب کے دنوں میں کرتارپور گردوارہ پانی میں ڈوب گیا تھا، تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام مصروفیات ترک کر کے ہنگامی بنیادوں پر وہاں سے پانی نکلوانے کے اقدامات کیے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت اقلیتوں کے مذہبی مقامات کے تحفظ اور احترام کے لیے عملی کردار ادا کر رہی ہے۔