ڈھاکہ: بنگلہ دیشی سیاسی کارکن عثمان ہادی کی شہادت کے بعد احتجاج کا سلسلہ جاری، مظاہرین کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف سخت نعرے بازی

ڈھاکہ۔19دسمبر (اے پی پی):ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی سیاسی کارکن عثمان ہادی پر قاتلانہ حملے میں شہادت کے بعد ہادی سکوائر، شاہ باغ میں احتجاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے، احتجاج میں شریک مظاہرین کی بڑی تعداد نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حالات کو کشیدہ کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف سخت نعرے بازی کی جس کے باعث علاقے میں تناؤ بڑھ …

ڈھاکہ۔19دسمبر (اے پی پی):ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی سیاسی کارکن عثمان ہادی پر قاتلانہ حملے میں شہادت کے بعد ہادی سکوائر، شاہ باغ میں احتجاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے، احتجاج میں شریک مظاہرین کی بڑی تعداد نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حالات کو کشیدہ کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف سخت نعرے بازی کی جس کے باعث علاقے میں تناؤ بڑھ گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عثمان ہادی نے نظریاتی جدوجہد کی اور ایک ’’انقلاب کلچرل سنٹر‘‘ قائم کیا جسے وہ ان کی سیاسی وراثت قرار دیتے ہیں۔

احتجاج کے دوران بعض مظاہرین نے اشتعال انگیز بیانات بھی دیئے اور بھارتی قیادت پر سنگین الزامات عائد کئے۔ ان کا مؤقف تھا کہ عثمان ہادی کی شہادت ایک بڑی سازش کا نتیجہ ہے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے۔ صورتحال کے پیشِ نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ انتظامیہ نے عوام سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور پرامن احتجاج کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب عثمان ہادی کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ذمہ داروں کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔