چنیوٹ۔ 20 دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے ہفتہ کے روز رجوعہ سادات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کے والد محترم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ …
وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے ہفتہ کے روز رجوعہ سادات کا دورہ کیا

مزید خبریں
چنیوٹ۔ 20 دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے ہفتہ کے روز رجوعہ سادات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کے والد محترم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ والدین کا سایہ سر سے اٹھ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہوتا ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔








