گورنر فیصل کریم کنڈی کی دیپالپور اوکاڑہ میں مرحوم منظوراحمدوٹوکی رہائش گاہ آمد، لواحقین سے اظہارتعزیت وفاتحہ خوانی

پشاور۔ 20 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہفتہ کے روز دیپالپور ضلع اوکاڑہ کا دورہ کیا اور سابق وزیراعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو مرحوم کی رہائشگاہ گئے۔ پریس سیکرٹری برائے گورنر خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے مرحوم میاں منظور احمد وٹو کے صاحبزادوں خرم جہانگیر وٹو، مغظم جاوید وٹو اور دیگر لواحقین سے ملاقات کی اور …

پشاور۔ 20 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہفتہ کے روز دیپالپور ضلع اوکاڑہ کا دورہ کیا اور سابق وزیراعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو مرحوم کی رہائشگاہ گئے۔

پریس سیکرٹری برائے گورنر خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے مرحوم میاں منظور احمد وٹو کے صاحبزادوں خرم جہانگیر وٹو، مغظم جاوید وٹو اور دیگر لواحقین سے ملاقات کی اور مرحوم کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور درجات بلندی کی دعا کی۔

گورنر نے مرحوم کے صاحبزادوں اور دیگر لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر دلی دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔