اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک 15 روزہ فیسلیٹیشن وینز کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ٹریفک سے متعلق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔آئی ٹی پی کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ فیسلیٹیشن وینز روزانہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک مختلف …
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے فیسلیٹیشن وینز کا شیڈول جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک 15 روزہ فیسلیٹیشن وینز کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ٹریفک سے متعلق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔آئی ٹی پی کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ فیسلیٹیشن وینز روزانہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک مختلف پولیس چیک پوسٹس پر دستیاب ہوں گی جبکہ شام 5 بجے سے رات 8 بجے تک یہ وینز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مختلف مارکیٹس میں خدمات فراہم کریں گی تاکہ شہریوں کو آسان رسائی میسر آ سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ٹریفک سے متعلق بنیادی سہولیات عوام کے قریب لانا ہے تاکہ شہری اپنے گھروں اور دفاتر کے قریب ہی لائسنس اور دیگر سہولیات حاصل کر سکیں اور ٹریفک دفاتر میں طویل قطاروں سے بچ سکیں۔ترجمان کے مطابق ٹریفک آفس فیض آباد میں سینئر شہریوں اور خواتین کے لیے لائسنس سے متعلق خدمات دوپہر 1 بجے سے شام 7 بجے تک فراہم کی جائیں گی۔فیسلیٹیشن وینز کے ذریعےلرنر پرمٹ کا اجرا،ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید،ڈپلیکیٹ لائسنس کا اجرا،کیریکٹر سرٹیفکیٹ، گمشدہ دستاویزات کی رپورٹ کی خدمات دستیاب ہوں گی ۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شیڈول کے مطابق اپنی قریبی فیسلیٹیشن وین سے رجوع کریں تاکہ وقت کی بچت کے ساتھ سہولت حاصل کی جاسکتی ہے ۔








