آئی سی ٹی پولیس کی کارروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ملزمان گرفتار ، مسروقہ سامان برآمد

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے کھنہ پولیس اسٹیشن کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔اتوار کو ایک پولیس اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کھنہ پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے دو مطلوب ملزمان کو …

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے کھنہ پولیس اسٹیشن کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔اتوار کو ایک پولیس اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کھنہ پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے دو مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا، جو وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

گرفتاری کے دوران ملزمان کے قبضے سے گھریلو اشیاء سمیت دیگر قیمتی سامان برآمد کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں درج چوری کے 10 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے چوری کی دیگر کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا۔ایس ایچ او کھنہ نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔