شہید بینظیر آباد۔21دسمبر (اے پی پی):خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے شہید بینظیرآباد میں سڑک منصوبوں کا افتتاح کر دیا،خاتون اول نے سلطان موری اور کرنل موری کے قریب سڑکوں کی بحالی اور توسیعی منصوبوں کا افتتاح کیا،خاتون اول نےمہران ہائی وے باندھی سے ساٹھ میل اور کرنل موری میں 3 چک روڈ کے بحالی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔شہید بینظیرآباد میں سڑکوں کی بحالی اور توسیعی منصوبوں کے حوالے …
خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے شہید بینظیرآباد میں شاہراہوں کے مختلف منصوبوں کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
شہید بینظیر آباد۔21دسمبر (اے پی پی):خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے شہید بینظیرآباد میں سڑک منصوبوں کا افتتاح کر دیا،خاتون اول نے سلطان موری اور کرنل موری کے قریب سڑکوں کی بحالی اور توسیعی منصوبوں کا افتتاح کیا،خاتون اول نےمہران ہائی وے باندھی سے ساٹھ میل اور کرنل موری میں 3 چک روڈ کے بحالی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔شہید بینظیرآباد میں سڑکوں کی بحالی اور توسیعی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ان منصوبوں کا مقصد علاقائی رابطہ بہتر کرنا اور مقامی آبادی کی آمدورفت کو سہل بنانا ہے،مہران ہائی وے سے منسلک 27 کلومیٹر سڑک 738 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی۔
ایگزیکٹو انجینئر صوبائی ہائی وےشہید بینظیرآبادعاصم علی ابڑو نے خاتونِ اوّل کو منصوبوں پر بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ باندھی سلطان موری روڈ سے چک3 تک سڑک کی بحالی کا منصوبہ آخری مراحل میں ہے، 17 کلومیٹر طویل یہ سڑک 13 دیہات کی تقریباً 12 ہزار آبادی کو مستفید کرے گی،منصوبے کی لاگت 335.154 ملین روپے ہے،مہران ہائی وے باندھی سے ساٹھ میل اور کرنل موری میں 3 چک روڈ تک اور سلطان موری سڑک کی بحالی، بہتری اور توسیع کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے،27 کلومیٹرطویل منصوبہ 738.479 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔
بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ دیہی علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی بہتری پیپلز پارٹی کی ترجیح ہے،شہید بے نظیر بھٹو کا وژن پسماندہ اور دیہی علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لانا تھا،سڑکیں نہ صرف سفر کو آسان بناتی ہیں بلکہ تعلیم، صحت اور مقامی معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیتی ہیں،سڑک منصوبوں سے 39 ہزار افراد مستفید ہوں گے،کسانوں کو منڈیوں تک رسائی میں بڑی سہولت ہوگی۔








