اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے آگاہ کیا ہے کہ کراچی میں شدید دھند اور محدود حدِ نگاہ کے باعث حفاظتی تقاضوں کے تحت چھ بین الاقوامی پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل کیا گیا ہے۔پی اے اے کے مطابق کم حدِ نگاہ میں پروازوں کی منتقلی ایک معمول کا حفاظتی اقدام ہے جس کا مقصد مسافروں، عملے اور طیاروں کی مکمل حفاظت …
کراچی میں شدید دھند اور محدود حدِ نگاہ کے باعث 6 بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

مزید خبریں
اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے آگاہ کیا ہے کہ کراچی میں شدید دھند اور محدود حدِ نگاہ کے باعث حفاظتی تقاضوں کے تحت چھ بین الاقوامی پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل کیا گیا ہے۔پی اے اے کے مطابق کم حدِ نگاہ میں پروازوں کی منتقلی ایک معمول کا حفاظتی اقدام ہے جس کا مقصد مسافروں، عملے اور طیاروں کی مکمل حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق اتحاد ائیر ویز اور گلف ائیر کی کراچی آنے والی پروازیں متبادل طور پر مسقط منتقل کی گئیں۔
اسی طرح فلائی جناح کی پرواز جدہ سے کراچی کے بجائے اسلام آباد اتاری گئی جبکہ (پی آئی اے) کی پرواز مدینہ سے کراچی کے بجائے مسقط منتقل کی گئی۔پی اے اے نے مزید کہا ہے کہ موسم بہتر ہوتے ہی پروازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔ مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق تازہ معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطے میں رہیں۔








