ڈھاکہ۔21دسمبر (اے پی پی):جنوبی ایشیا میں بھارت کی علاقائی بالا دستی اور اس کے ہندوتوا نظریات کے فریب کو عوامی سطح پر شدید ردعمل کا سامنا ہے۔ بنگلہ دیش میں عوامی مظاہرے بھارت کی خطے میں بڑھتی ہوئی مداخلت اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف ہو رہے ہیں۔بین الاقوامی ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ذریعے جاری شدہ اقدامات حد سے تجاوز کر چکے ہیں۔ بنگلہ دیشی انقلابی …
مودی کے ہندوتوا اور سامراجی عزائم کے خلاف خطے میں عوامی غصہ بڑھنے لگا

مزید خبریں
ڈھاکہ۔21دسمبر (اے پی پی):جنوبی ایشیا میں بھارت کی علاقائی بالا دستی اور اس کے ہندوتوا نظریات کے فریب کو عوامی سطح پر شدید ردعمل کا سامنا ہے۔ بنگلہ دیش میں عوامی مظاہرے بھارت کی خطے میں بڑھتی ہوئی مداخلت اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف ہو رہے ہیں۔بین الاقوامی ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ذریعے جاری شدہ اقدامات حد سے تجاوز کر چکے ہیں۔
بنگلہ دیشی انقلابی رہنما عثمان ہادی کی شہادت کے بعد دیگر مقامی رہنماؤں کو قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسران نے نوجوان رہنما حسنات عبداللہ کو کھلے عام دھمکیاں دی ہیں، جو خطے میں بھارت کے غنڈہ گردانہ عزائم کی عکاسی کرتی ہیں۔عوامی مظاہروں میں بنگلہ دیشی نوجوان بھارت کی مشرقی ریاستوں (سیون سسٹرز) کو آزاد کرانے کے نعروں کے ساتھ سڑکوں پر نکلے اور واضح طور پر پیغام دیا کہ مودی کی علاقائی غنڈہ گردی اب قبول نہیں کی جائے گی۔بنگلہ دیش کی سڑکوں سے بھارت کو برملا پیغام دیا جارہا ہے کہ مودی کی علاقائی غنڈہ گردی اب قبول نہیں ہوگی ،وہ دن دور نہیں جب بھارت کے اندر لوگ اس ہندتوا ذہنیت کے خلاف آزادی کے لیے اٹھ کھڑے ہوں گے۔








