ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا پاکستان کے صدر کے طیارے کا ایرانی فضائی حدود سے گزرنے پر پرتپاک خیرمقدم

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے ہم پاکستان کے معزز صدر کے طیارے کا ایرانی فضائی حدود سے گزرنے پر پرتپاک خیرمقدم اور صدر آصف علی زرداری کی جانب سے بھیجے گئے خیرسگالی کے پیغام پر دلی تشکر کا اظہار کرتے ہیں۔ اتوار کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر صدر آصف علی زرداری کے ایرانی فضائی حدود سے …

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے ہم پاکستان کے معزز صدر کے طیارے کا ایرانی فضائی حدود سے گزرنے پر پرتپاک خیرمقدم اور صدر آصف علی زرداری کی جانب سے بھیجے گئے خیرسگالی کے پیغام پر دلی تشکر کا اظہار کرتے ہیں۔

اتوار کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر صدر آصف علی زرداری کے ایرانی فضائی حدود سے گزرنے کے دوران خیر سگالی پیغام کے جواب میں کہا کہ یہ شائستہ اور فکرانگیز اقدام ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی احترام، یکجہتی اور پائیدار دوستی کے گہرے اور مضبوط رشتوں کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

ایران دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعلقات کو نئی اور بلند سطحوں تک لے جانے کے اپنے پختہ عزم کی تجدید کرتا ہے، ہمارا مشترکہ عزم اور امید خطے میں امن، استحکام، ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے فروغ سے وابستہ ہے۔